ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میانوالی اور ڈپٹی ڈی ای او کا میانوالی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میانوالی  اور ڈپٹی ڈی ای او کا میانوالی کے  سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

واں بھچراں ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میانوالی اور ڈپٹی ڈی ای او کا میانوالی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپس کی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔

گزشتہ روز سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میانوالی ملک طارق عباس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر شیر افگن خان نے متاثرہ دیہات محمد شریف والی اور خان محمد والا سمیت دیگر کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں افسران نے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کیمپس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خان محمد والا، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول محمد شریف والی PEF، اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محمد شریف والی PEF شامل ہیں۔ افسران نے متاثرین کو فراہم کردہ خوراک، پینے کے صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں