کندیاں چشمہ اور مضافات میں ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظر انداز

کندیاں چشمہ اور مضافات میں ایل  پی جی کے سرکاری نرخ نظر انداز

کندیاں(نمائندہ )کندیاں چشمہ اور مضافات میں ایل پی جی کے سرکاری نرخ نظر انداز، ایل پی جی من مانے داموں فروخت ،کندیاں،چشمہ اور اسکے گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جہاں شہر بھر میں سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو ہونے کے باوجود ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کا حصول مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے جبکہ دکاندار کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں