تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لئے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو زخمی کر دیا
واں بھچراں( نمائندہ دنیا )۔ واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور شمالی میں تلخ کلامی کا بدلہ لینے کی خاطر قریبی رشتہ دار نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا۔
زخمی رہتاس قوم صابے خیل کے والد لال ولد حیات سکنہ مظفر پور شمالی نے تھانہ واں بھچراں میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کا بیٹا 22 سالہ رہتاس اپنے دوست عمران کے ہمراہ اپنی سکوٹنی پر جاریے تھے کہ حمزہ فلور ملز کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار احمد رضا اور شاہد نامی افراد نے پسٹل سے فائرنگ کردی جوکہ اس کے بیٹے رہتاس کو گردن کے آگے پیچھے اور سینے پر لگے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ شدید زخمی رہتاس کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی داخل کرا دیا گیا ہے ۔لال ولد حیات کے مطابق ملزم احمد رضا اور اس کے بیتے رہتاس کی ایک ماہ قبل کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کی خاطر احمد رضا نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا