شادی شدہ خاتون کو آٹھ سالہ بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں شادی شدہ خاتون کو آٹھ سالہ بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا۔
سلانوالی پولیس نے مغویہ کے شوہر کی درخواست پر دو اغوا کاروں اعظم اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 111 شمالی کے رہائشی اعجاز احمد ولد صالت نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ موضع نواں لاہور تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے رہائشی محمد اعظم ولد رستم قوم مسلم شیخ کا ہمارے گاؤں آنا جانا تھا ایک روز میں ضروری کام سے گھر سے گیا ہوا تھا کہ میری عدم موجودگی میں میری اہلیہ س م اور آٹھ سالہ بچہ اکیلے تھے کہ محمد اعظم اپنے بھائی عمران کے ہمراہ میرے گھر آئے اور میری اہلیہ کو زیادتی بالجبر ہمراہ آٹھ سالہ بیٹے کو زور زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص اعجاز احمد کی درخواست پر محمد اعظم اور عمران کے خلاف زیر دفعہ 496 A کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔