رقم کے تقاضا پر مبینہ تشدد، 10اافراد کیخلاف مقدمہ درج

رقم کے تقاضا پر مبینہ تشدد، 10اافراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ادھار سامان لینے والے سے رقم کا تقاضا مہنگا پڑ گیا، دکاندار پر مبینہ تشدد، 5 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق 93 شمالی میں ربنواز اکثر اوقات فضل حسین کے کریانہ سٹور سے ادھار سامان لے جاتا تھا جس کے عوض رقم مطالبہ کیا تو موصوف نے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے فضل حسین کے گھر جا کر مبینہ طور پر تشدد کیا، جبکہ اگلے روز مسجد جاتے ہوئے راستے میں گھات لگا کر دوبارہ حملہ کر دیااورملزمان نے گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈنڈوں، موٹر سائیکل کی چین، ہنٹروں اور پستول کے بٹ سے تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ شور سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے ربنواز، محمد ناصر، عدنان، محمد اعجاز، محمد صغیر اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل، تشدد، دھمکیوں اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں