بغیر اجازت ممنوعہ ادویات کی فروخت ،2 افراد پر مقدمہ

 بغیر اجازت ممنوعہ ادویات کی فروخت ،2 افراد پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو غیر قانونی طور پر بغیر اجازت ممنوعہ ادویات کی فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جنکے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں