واپڈا میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)فیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کا کوٹلہ فتح خان میں چھاپہ واپڈا میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا۔
تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان کی درخواست پر بجلی چوری کے مرتکب مظہر نامی شخص کے خلاف زیر دفعہ 462-1 کے تحت مقدمہ درج کر لیا فیض کو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چوہری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر عبدالرحمن کالونی نزد کوٹلہ فتح خان تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے مقام پر چھاپہ مار کر واپڈا میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے والے شخص مظہر قوم فیال کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔اور بعد ازاں تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر بجلی چوری کے مرتکب شخص مظہر کے خلاف تحت مقدمہ درج کر لیا۔