مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

 مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے نواح میں مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

چک نمبر 8 شمالی کی رہائشی خاتون مسماۃ(ا) نے بتایا کہ وہ کرایہ پر مکان تلاش کر رہی تی کہ مین بازار میں مبینہ ملزمان راجہ احسان اور کاشی نے بتایا کہ ہادی پورہ میں ایک مکان خالی ہے ، اگر دیکھنا ہو تو ساتھ چلیں،جس پر وہ اعتماد کرتی ہوئی ان کے ساتھ چلی گئی، ملزمان اسے ایک مکان میں لے گئے ، کمرے میں بند کیا اور دونوں ملزمان نے باری باری زیادتی کی۔ پولیس سے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں