جج بیت اﷲ ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی آرزو اور عظیم سعادت ،انجمن تاجران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حج بیت اﷲ ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی آرزو اور عظیم سعادت ہے ۔
اﷲ تعالیٰ جب کسی بندے کو اپنے گھر کی حاضری کا شرف عطا کرتا ہے تو یہ اس پر خاص فضل و کرم کی علامت ہوتی ہے اسی سعادت کے حصول پر انجمن تاجران بلاک نمبر5کے رہنماء نوید خان کو صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا سیف خان نے مبارکباد پیش کی ہے ۔اورکہا کہ حج ایک عظیم عبادت اور زندگی کا یادگار روحانی سفر ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ نوید خان کا حج اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا کرے اور انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے ۔