غیر اعلانیہ بندش اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اتوار کے روز بھی شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا شکار رہا۔
جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ۔ شہریوں کے مطابق بجلی کی بار بار بندش سے نہ صرف گھریلو امور متاثر ہوئے بلکہ دکانوں، مارکیٹوں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث مشینری، کمپیوٹر، کولنگ سسٹم اور دیگر آلات بند رہنے سے کام کا نقصان ہو رہا ہے ، جبکہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر یقینی صورتحال نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ دکانداروں کے مطابق اتوار کے روز چھٹی کے باوجود بازاروں میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی، جس سے خرید و فروخت کا عمل بھی متاثر ہوا۔