5 جواری گرفتار، وٹک رقم 1 لاکھ 11 ہزار روپے ، 05 موبائل فون برآمد

 5 جواری گرفتار، وٹک رقم 1 لاکھ 11  ہزار روپے ، 05 موبائل فون برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 5 جواری گرفتار، وٹک رقم 1 لاکھ 11 ہزار روپے ، 05 عدد موبائل فون برآمد۔

 مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 5 جواری سجاد احمد، رضا محمد، زوہیب حسن، محمد رضوان، مہربان کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 1 لاکھ 11 ہزار روپے ، 5 عدد موبائل فون قبضہ پولیس میں لے لیے ۔ جبکہ ایک جواری محمد بخش عرف ہاشمی موقع سے فرار ہوگیا جس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ موسیٰ خیل میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں