کندیاں ریلوے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ریلوے ملازمین مشکلات سے دوچار
کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں ریلوے ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ریلوے ملازمین مشکلات سے دوچار ،کندیاں ریلوے اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی کے باعث ریلوے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہسپتال میں ادویات، ضروری طبی آلات اور دیگر سہولیات کے فقدان پر ملازمین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ معمولی بیماری کے علاج کے لیے بھی انہیں دیگر شہروں یا نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ۔