ہرنولی محلہ میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع، اہلِ علاقہ شدید پریشان

ہرنولی محلہ میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں  میں جمع، اہلِ علاقہ شدید پریشان

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہرنولی محلہ کھیمٹانوالہ میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع، اہلِ علاقہ شدید پریشان ۔

 ہرنولی کے محلہ کھیمٹانوالہ، مسجد صدیق والی گلی میں سیوریج کا گندا پانی کئی دنوں سے گلیوں میں گشت کر رہا ہے جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تعفن، آلودگی اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بچوں، بزرگوں، خواتین اور نمازیوں کا گزرنا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے اہلِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔ تاکہ سیوریج کا نظام جلد از جلد بحال کیا جا سکے اور شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات ملے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں