جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والا جعلی سرکاری افسر گرفتار

جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر  گھومنے والا جعلی سرکاری افسر گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔

گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور چھت پر بلیو فلیشر نصب تھی۔ گاڑی میں سوار شخص نے خود کو اعلیٰ سرکاری ملازم ظاہر کیا، تاہم پولیس کی جانب سے محکمانہ کارڈ اور دستاویزات طلب کرنے پر وہ بوکھلا گیا اور کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم، جس کی شناخت علی نواز کے نام سے ہوئی ہے ، کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں