مڈھ رانجھا سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

 مڈھ رانجھا سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

مڈھ رانجھا سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کدو کی 250،گوبھی300،آلو150، اروی 200روپے کلو

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ،شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور۔ روز مرہ اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کیساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوگئیں۔ مڈھ رانجھا میں، کدو کی فی کلو قیمت250،گوبھی300روپے ،آلو150 روپے ، اروی 200روپے ، گھیا توری250روپے فی کلو ہے جو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کے برعکس مہنگے داموں فر وخت جاری ہے ۔ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں نہ ملنے پر شہری مجبوری کے تحت سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں ریٹ کنٹرول نہ ہیں جسکی بناء پر وہاں سے خریداری مہنگے داموں ہورہی ہے اُسکے مطابق ہی فروخت کررہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور منڈیوں پر سبزیوں کی قیمتوں کوکنٹرول کروایا جائے جس سے دوکانات پر ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں فروخت ہونے سے عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں