چیک پوسٹ کی کاروائی، 250 بوری گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام
چیک پوسٹ کی کاروائی، 250 بوری گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام گندم برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹریلر اور ڈرائیور کو تھانہ بند کردیا گیا
میانوالی (نامہ نگار )چیک پوسٹ درہ تنگ کی کاروائی 250 بوری گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ٹرالر اور ڈرائیور تھانہ عیسیٰ خیل بند کر دیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹ درہ تنگ اے ایس آئی فتیح اللہ خان اور انکی ٹیم نے پنجاب سے کے پی کے میں گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔دوران چیکنگ ٹریلر سے 250 بوری گندم برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ٹریلر اور ڈرائیور کو تھانہ عیسیٰ خیل بند کردیا گیا ہے جو بعد از قانونی کاروائی محکمہ فوڈ کے افسران کے حوالے کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا کہ عوامی اشیائے خوردونوش و ضروریہ کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے کسی کو بھی عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔