اے ٹی ایم تبدیل کرکے ایک لاکھ 57 ہزار روپے نکال لیے

اے ٹی ایم تبدیل کرکے ایک لاکھ 57 ہزار روپے نکال لیے

اے ٹی ایم تبدیل کرکے ایک لاکھ 57 ہزار روپے نکال لیے زمیندار 10 ہزار نکلوانے گیا تو کسی نے کارڈ تبدیل کر لیا پھر رقم لے گیا

واں بھچراں(نمائندہ دنیا) نوسرباز شخص نے سادہ لوح شہری سے اے ٹء ایم تبدیل کرکے اس کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 57 ہزار روپے نکال لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی محمد رمضان ولد اللہ بخش سکنہ وچویں بالا نے مقدمہ درج کرایا ہے ۔ وہ ایک سادہ لوح زمیندار ہے اسے گزشتہ روز اس کے رشتے داروں نے اے ٹی ایم کارڈ دیا کہ ہمیں 10 ہزار روپے نکلوا کر لا دو۔وہ قریبی شہر ہرنولی ایک بینک کے اے ٹی ایم پر گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا۔ اس نے اس سے اے ٹی ایم لے کر دس ہزار روپے نکال دیئے مگر اس کا اے ٹی ایم تبدیل کر لیا جب وہ دس ہزار روپے لیکر گھر پہنچا تو گھر والوں نے کہا کہ یہ ان کا اے ٹی ایم نہیں ہے یہ تو جعلی اے ٹی ایم ہے ۔ نوسرباز شخص نے ان کا اے ٹی ایم تبدیل کر لیا اور آدھ گھنٹہ بعد ان کے اے ٹی ایم 40 ہزار روپے نکلوا لیے جبکہ بعدازاں ان کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 17 ہزار روپے واں بھچراں کے ایک دکاندار رانا ایوب ولد شمشاد علی کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے اس طرح ان کے اکاونٹ سے ایک لاکھ 57 ہزار روپے نکلوالیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں