جلی ہوئی روٹی سامنے آنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

جلی ہوئی روٹی سامنے آنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

جلی ہوئی روٹی سامنے آنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد بچے چھین کر خاتون کو گھر سے نکال دیا، پولیس نے ماں کے حوالے کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جلی ہوئی روٹی سامنے آنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،اور بچے چھین کر خاتون کو گھر سے نکال دیا، 15پر کال کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے ماں کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق نواحی علاقے بہک میکن میں محمد افضل نامی شخص نے مبینہ طور پر دوپہر کے کھانے میں جلی ہوئی روٹی ملنے پر طیش میں آ کر اپنی نگین بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزم نے گالم گلوچ، تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار پیٹ کی، جان سے مارنے اور طلاق دینے کی دھمکیاں دینے کے بعد متاثرہ خاتون کو تشدد کے بعد بچوں سے الگ کر کے میکے کے باہر چھوڑ دیا ۔ اطلاع پر 15 پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو اس کے بچے دلوائے اورملزم محمد افضل کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں