جنگلی سوروں کے ’’فائٹنگ کلب‘‘بے نقاب، 14 آزاد
جنگلی سوروں کے ’’فائٹنگ کلب‘‘بے نقاب، 14 آزادخیر وکوٹ سے 4دوال زیریں 10 جنگلی سور برآمد ، ملزم فرار ، مقدمہ درج
سرگودھا، میانی (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )سرگودھامیں جنگلی سوروں کے \"فائٹنگ کلب\" بے نقاب، دو کاروائیوں میں 14 جنگلی سور آزاد، منتظمین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ،بتایا جاتا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس نے جنگلی سوروں کو شکاری کتوں سے لڑوا کر مبینہ طور پر غیر قانونی تماشہ کرانے والے دو الگ الگ \"فائٹنگ کلب\" بے نقاب کر دیے ،پہلی کارروائی خیر وکوٹ کے قریب کی گئی، جہاں مبینہ طور پر محمد عرفان بھٹی جنگلی سوروں کا کلب چلا رہا تھا چھاپے کے دوران ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا، تاہم کلب سے چار جنگلی سور برآمد ہوئے ، جنہیں آزاد کر دیا گیا اور موقع کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی گئی دوسری کارروائی ویر دوال زیریں میں کی گئی، جہاں فیصل خان کے مبینہ غیر قانونی کلب پر چھاپہ مارا گیا محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق وہاں سے 10 جنگلی سور برآمد ہوئے ، جنہیں پولیس کی موجودگی میں قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں مزید ظلم اور اذیت سے بچایا جا سکے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان جنگلی سوروں کو غیر قانونی طور پر قید رکھ کر شکاری کتوں سے لڑواتے تھے ، جو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ پولیس نے دونوں واقعات میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔