ٹیکسوں کی مد میں 2 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ 88 ہزاروصول
ٹیکسوں کی مد میں 2 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ 88 ہزاروصول پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 53 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزارروپے وصول کیے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر))ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن نے مالی سال 2025-26 کے دوران مختلف ٹیکسوں کی مد میں 2 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ 88 ہزار 753 روپے وصول کیے ۔ڈائریکٹر ایکسائز سرگودھا ڈویژن محمد علی نوید کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 53 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 772 روپے وصول کیے گئے ۔ ضلع سرگودھا سے 36 کروڑ 30 لاکھ 66 ہزار 753 روپے ، ضلع خوشاب سے 9کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار 632 روپے ، ضلع میانوالی سے 4 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 945 روپے جبکہ ضلع بھکر سے 3 کروڑ 88 لاکھ 9ہزار 442 روپے وصول ہوئیانہوں نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس کی مد میں سرگودھا ڈویژن نے 1ارب 34 کروڑ 70لاکھ 48 ہزار 278روپے وصول کیے ۔ اس میں ضلع سرگودھا سے 73 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 616 روپے ، ضلع خوشاب سے 25 کروڑ 43 لاکھ 42 ہزار 677 روپے ، ضلع میانوالی سے 17 کروڑ 43 لاکھ 92 ہزار 394 روپے اور ضلع بھکر سے 18 کروڑ 8 لاکھ 53 ہزار 591 روپے کی وصولی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آئندہ مالی سال میں بھی ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ سرکاری محصولات میں مزید اضافہ یقینی بنایا جاسکے۔