غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں سے مبینہ فراڈ، مقدمہ درج

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں سے مبینہ فراڈ، مقدمہ درج

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں سے مبینہ فراڈ، مقدمہ درج بلڈنگ انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم بنا کر شہریوں سے مبینہ فراڈ، 4 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں نجی مارکیٹنگ اینڈ بلڈر اینڈ ڈویلپر کے مالکان نے سرگودھا بائی پاس جھال چکیاں چوک پر دفتر قائم کر کے چک نمبر 70 شمالی میں مبینہ طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم شروع کر رکھی ہے ،الزام ہے کہ ملزمان نے پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولز 2022 کے تحت نقشہ اور دیگر قانونی منظوری حاصل کیے بغیر پلاٹوں کی خرید و فروخت اور ترقیاتی کام شروع کر رکھے تھے ، جس کے باعث شہریوں سے مبینہ فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں،ڈسٹرکٹ کونسل کے بلڈنگ انسپکٹر کی مدعیت میں ملک محمد عثمان، ملک ہمایوں رضا، ملک محسن کھوکھر، ملک آصف ربانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں