الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کے وفد کی محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
بھیرہ(نامہ نگار)شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر ہونے والے تاریخی شہر بھیرہ کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر انوار احمد بگوی اور صاحبزادہ احمد منصور بگوی پر مشتمل وفد نے محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر عباس ملک سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بھیرہ بحالی منصوبے کے انچارج آرکیٹیکٹ فصیح گیلانی نے وفد کو تاریخی شیر شاہی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کے بحالی منصوبے کے لائحہ عمل اور جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ڈی جی آثارِ قدیمہ پنجاب ظہیر عباس ملک نے بھیرہ کی تاریخی، ثقافتی اور علمی ورثے کے تحفظ کے لیے الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن، مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی، کرنل (ر) زاہد ممتاز اور اسلافِ بگویہ کے حقیقی جانشین و ولی عہد صاحبزادہ اصف ابرار بگوی کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments