خاتون کو نوسربازوں نے لوٹ لیا
واں بھچراں(نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میانوالی میں چیک اپ کرانے کے لیئے جانے والی خاتون کو نوسربازوں نے لوٹ لیا۔
گزشتہ روز ایک خاتون امتیاز بی بی محلہ ردھانیاں والا کندیاں میانوالی ڈی ایچ کیو ہسپتال چیک اپ کے لیے جارہی تھی کہ خاتون کے پاس موجود شاپر میں سے مبینہ طور دن دیہاڑے رش میں کسی نوسر باز جیب تراش نے بلیڈ مار کر شاپر پھاڑ کر پرس اور اس میں موجود 42 ہزار روپے اور آئی ڈی کارڈز و اے ٹی ایم کارڈ نکال کر رفو چکر ہو گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments