شٹر ڈاون ہڑتال ناکام بنا دی مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد
خوشاب(نمائندہ دُنیا) مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد نے جماعت اسلامی کی کال مسترد کرتے ہوئے شٹر ڈاون ہڑتال ناکام بنا دی۔
جمعرات کے روز ضلعی صدر مقام جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے اور تاجروں و دکانداروں نے معمول کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھا ، جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی جانب سے 3ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے دی گئی کال کے جواب میں مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد کے صدر محمد عثمان جن جنجوعہ کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران خالصتاً ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جو صرف اور صرف تاجروں اور دکانداوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے تشکیل دیا گیاہے ۔اس لئے ہماری تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں بنے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments