پیرا فورس انسپکٹر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ

پیرا فورس انسپکٹر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ  شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ

بھلوال(نمائندہ دنیا):اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن گوندل کی ہدایت پر پیرا فورس انسپکٹر وقاص نیازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فراہم کی جائیں۔پیرا فورس ٹیم نے دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی پابندی یقینی بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...