ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ اچانک میانوالی شہر اور مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے وانڈھی گھنڈ والی کی مختلف گلی محلوں کادورہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا،علاقہ مکینوں سے ملا قات کی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام سے متعلق دریافت کیا۔ انھوں نے ستھرا پنجاب حکام کو سختی سے ہدایت کی اس علاقے کی تما م گلی محلوں کی بہتر انداز میں صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔
قبل ازایں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیر و مرمت کے کا موں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ڈی او بلڈنگز اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کی عمارت کے تعمیراتی کا موں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی کا موں کی با قاعدگی سے ما نیٹرنگ کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments