مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ولسن پور چبہ پرانا میں مبینہ طور پر جعلی اور بوگس اسٹام تیار کرکے شہری کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
درخواست گزار غلام مرتضیٰ کے مطابق ملزمان محسن عباس، عبدالجبار، ہمیش اور محمد نواز نے مبینہ طور پر باہمی مشاورت سے جعلی اسٹام تیار کروایا اور اسی کی آڑ میں موضع ولسن پور چبہ پرانا میں واقع درخواست گزار کی ملکیتی اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین پر قبضے کی کوشش کرکے سنگین فوجداری جرم کا ارتکاب کیا، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments