آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

 آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھانہ میں افسوسناک واقعے کے دوران آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی صدف زہرا کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

، بچی کو کتوں سے بچانے اور واقعے کی شکایت کرنے والے اس کے والد احمد خان کو بھی مبینہ طور پر کتوں کے مالک کے ساتھیوں نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کے باعث علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، زخمی باپ بیٹی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو آوارہ کتوں کے ذریعے زخمی کروانے کے علاوہ احمد خان کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...