جیل میں اچھی اصلاحات کرنا میری اولین ترجیح ،سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی

جیل میں اچھی اصلاحات کرنا  میری اولین ترجیح ،سپرنٹنڈنٹ  سینٹرل جیل میانوالی

میانوالی (نامہ نگار)سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی ڈاکٹر صدیق گل نے کہا ہے کہ جیل میں اچھی اصلاحات ، بہترین انتظام ، نظم و نسق ، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انکو معاشرے میں دوبارہ اچھا شہری بنانا اور ان کی اصلاح کرنا میری اولین ترجیح ہے۔۔۔

اور حکومت پنجاب و آئی جی جیل خانہ جات کے احکامات کے مطابق جیل میں صحت و صفائی قیدیوں کو اچھی خوراک کی فراہمی اور عملہ کی ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے پر زور دوں گا اور میانوالی جیل کو پنجاب کی اچھی و بہترین جیلوں میں شمار کراوں گا اور اسے بہترین فلاحی ادارہ بناکے چھوڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جیل قیدیوں کیلیئے بہترین لنگر خانہ ہے جہاں اچھا کھانا ، ناشتہ ، چائے دی جاتی ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...