گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نبی شاہ خورد کیلئے بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال کھوکھر کی درخواست پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نبی شاہ خورد کے لئے بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا، جس سے مدت بعد سکول کی بجلی بحال ہو گئی۔
بجلی کی بحالی پر زیرِ تعلیم طالبات ان کے والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور درخواست گزار کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق سکول کا ٹرانسفارمر کوائل چوری ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی ایک عرصہ سے معطل تھی، جس سے طالبات اور تدریسی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔اور محکمانہ کاروائی نہ ہونے پر بھیرہ پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال کھوکھر معاملہ صوبائی محتسب کے نوٹس میں لائے جانے کے بعد تھانہ بھیرہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف کوائل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں محکمہ کی جانب سے ضروری ادائیگی مکمل کیے جانے پر فیسکو سردار پور نون کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے سکول میں نیا ٹرانسفارمر نصب کیا اور بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments