گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کے کھلاڑیوں نے کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹس 2025-26 میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔۔
مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں۔کالج نے رسہ کشی کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کی، جبکہ کبڈی میں دوسری پوزیشن اور سکواش میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریبِ تقسیمِ انعامات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کے پرنسپل میاں قاسم علی نے کالج کے کھلاڑیوں اور سپورٹس انچارج سانول نذیر، لیکچرر فزیکل ایجوکیشن کے ہمراہ ٹرافیاں وصول کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments