اسسٹنٹ کمشنر کی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
بھیرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا خاور بشیر احمد نے تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کے ہمراہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جہاں شہریوں نے اراضی، انتقالات، تقسیمِ جائیداد اور محکمہ مال سے متعلق مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر تحصیلدار رضوان احمد سے ڈی ایل آر امجد جسپال اور ریونیو افسر قیصر جسپال بھی موجود تھے کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سائلین کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے جلد از جلد ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments