نامعلوم نو سر باز عورت کی سونے کی بالیاں اتار کر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منور ٹاؤن میں دن دہاڑے نامعلوم شخص نے گھر کی بیٹھک میں داخل ہوکر اکیلی بزرگ خاتون کو باتوں میں الجھایا اور اس کے کانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے افتخار نامی شخص کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اورافتخار کی ماں نے دروازہ کھولا تو ملزم نے کہا کہ اسے اس کے بیٹے نے بھیجا ہے جس پر خاتون نے دروازہ کھور اسے اندر بلا لیا ملزم نے اس دوران باتوں میں لگانے کے بعد اچانک کانوں سے تقریباً 5 ماشہ وزنی سونے کی بالیاں اتار لیں جن کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments