گرین بس سروس کا روٹ ملہوانہ موڑ اور اٹھارہ ہزاری تک بڑھانے کا مطالبہ

گرین بس سروس کا روٹ ملہوانہ موڑ اور  اٹھارہ ہزاری تک بڑھانے کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اہلِ علاقہ اٹھارہ ہزاری، ملہوانہ موڑ اور گردونواح نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور متعلقہ حکام سے گرین بس سروس کے موجودہ روٹ کو علی آباد سے آگے بڑھا کر اٹھارہ ہزاری تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جھنگ سے علی آباد تک گرین بس سروس کی فراہمی سے عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے ، تاہم کوٹ خیرا، ملہوانہ موڑ، اٹھارہ ہزاری اور ملحقہ دیہات کے ہزاروں مکین تاحال اس سہولت سے محروم ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق ان علاقوں سے روزانہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، سرکاری و نجی ملازمین، تاجروں، مریضوں اور دیگر شہریوں کو جھنگ شہر کا سفر کرنا پڑتا ہے ، لیکن مناسب پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث انہیں اضافی سفری اخراجات کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...