سرکاری جنگلات سے درخت کاٹنے کی مبینہ واردات پکڑی گئی

سرکاری جنگلات سے درخت کاٹنے کی مبینہ واردات پکڑی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مٹھہ لک مائنرز میں رات کی تاریکی میں سرکاری جنگلات سے درخت کاٹنے کی مبینہ واردات پکڑی گئی۔

فارسٹ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر وہ رات گئے موقع پر پہنچے تو مبینہ طور پر شاہد رشید، اختر عرف بغدادی اور دو نامعلوم افراد سرکاری لکڑی کاٹ رہے تھے ، فارسٹ ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان کٹی ہوئی لکڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ، محکمہ جنگلات کے اہلکار کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر عادی لکڑی چور ہیں اور اس سے قبل بھی سرکاری لکڑی چوری کرچکے ہیں، ملزمان پہلے ایک ڈیرے پر موجود تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی لکڑی بھی اٹھا کر لے گئے تھے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...