دودہ کے ہونہار طالب علم طلحہ عدیل نے میٹرک پارٹ اول میں520 نمبر حاصل کر لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دودہ کے ہونہار طالب علم طلحہ عدیل نے میٹرک پارٹ اول(نویں جماعت) کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 520نمبر حاصل کر لیے ۔
ان کی یہ نمایاں کامیابی ان کی محنت، لگن، ذہانت اور مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،طلحہ عدیل کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی اللہ تعالیٰ اسے مزید آگے ترقی سے نوازے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ طلحہ کی کامیابی نہ صرف ان کے لیے باعثِ فخر نہیں بلکہ ہمارا خاندان اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ اس کی مسلسل محنت اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا ثمر بھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments