بھلوال ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار شدید زخمی

 بھلوال ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار شدید زخمی

بھلوال ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار شدید زخمی ڈاکو پٹرول ایجنسی لوٹ کر فرار ہونے لگے تو فائرنگ کر دی ، دکاندار زد میں آگیا

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کے علاقہ دیوال میں مبینہ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار شدید زخمی ہو گیا جسے بھلوال ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاڈاکو پٹرول ایجنسی مالک سے دو لاکھ روپے لوٹنے کے بعد فرار ڈاکوؤں کی فائرنگ، تاجر شدید زخمی تھانہ صدر بھلوال کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو پٹرول ایجنسی کے مالک سے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے لگے ۔ اس دوران ڈاکوؤں نے نزدکھاد کی دکان پر بیٹھے تاجر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دکان مالک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی تاجر کو فوری طور پر سول ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے دیوال میں ہونے والی ڈکیتی کے مبینہ ملزمان واردات کے بعد قریبی کماد کے کھیتوں میں چھپ گئے تھے ۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او ضیاء الرحمن پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اور تلاش جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...