الفجر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پروقار محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد

الفجر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پروقار محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد

کالاباغ( نمائندہ دنیا) الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پروقار محفلِ میلادِ مصطفیٰؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر کے مختلف کالجز، سکولز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

 تقریب میں حسنِ قرأت اور حسنِ نعت کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے ۔تقریب کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ اپنے خطاب میں سید افتخار حسین نقوی نے سیرتِ طیبۂ رسولِ اکرم ﷺ کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت، علم کے حصول کی ضرورت اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی، اور اس امر پر زور دیا کہ تعلیم یافتہ نسل ہی ایک باشعور، باکردار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد بنتی ہے ۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ، جبکہ معزز ججز صاحبان کو سید افتخار حسین نقوی کے ہاتھوں اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...