آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم محض اجلاسوں تک محدود

 آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم محض اجلاسوں تک محدود

آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم محض اجلاسوں تک محدود متعلقہ اداروں کو فی الفور ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے ، شہری

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ضلع خوشاب میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم محض اجلاسوں اور مشاورت تک محدود ہوگئی ، ضلع بھر میں خونخوار آوارہ کتے دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کی تلفی کیلئے کوئی عملی تحرک نظر نہیں آتا، گزشتہ دنوں راولپنڈی روڈ پر ناڑی موڑ کے قریب آوارہ کتے کے حملہ کے باعث ایک موٹر سائیکل سوا رشدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا اس سنگین واقعہ کے باوجود آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کوئی ڈاگ کلنگ ٹیم متحرک نہیں ہوئی ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اطہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے متعکقہ اداروں کو فی الفور ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...