مریضوں کے ہنگامی انخلاء کی مشق ،طلبہ کیلئے فائر سیفٹی اورینٹیشن ٹریننگ
مریضوں کے ہنگامی انخلاء کی مشق ،طلبہ کیلئے فائر سیفٹی اورینٹیشن ٹریننگ فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال، محفوظ انخلامیں حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا
بھلوال (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام مریم نواز ہیلتھ کلینک 10 چک ایم ایل میں مریضوں کے ہنگامی انخلاء کی مشق جبکہ مقامی پرائیویٹ سکول بھلوال میں طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی اورینٹیشن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک 10 چک ایم ایل میں ریسکیو 1122 اور کلینک انتظامیہ کے اشتراک سے ہونے والی مشترکہ مشق تحصیل انچارج ریسکیو 1122 محمد ارشد اور ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر حافظ ناصر فاروق کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں ریسکیو 1122 اور کلینک اسٹاف نے بھرپور حصہ لیا۔ مشق کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصاً آتشزدگی کی صورت میں مریضوں کو بروقت اور بحفاظت منتقل کرنے اور باہمی رابطہ مؤثر بنانے کی عملی مشق کی گئی۔دوسری جانب مقامی پرائیویٹ سکول بھلوال میں طلبہ اور اسکول اسٹاف کو فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اقدامات، فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال، محفوظ انخلاء اور ہنگامی صورتحال میں حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد شہریوں، طلبہ، اداروں کے عملے اور متعلقہ اسٹاف میں فائر سیفٹی کا شعور اجاگر کرنا، ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر رسپانس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments