خوارج کے 15دہشتگردوں کو ہلاک کرنامعمولی نہیں ، فضل ثانی

  خوارج کے 15دہشتگردوں کو ہلاک کرنامعمولی نہیں ، فضل ثانی

خوارج کے 15دہشتگردوں کو ہلاک کرنامعمولی نہیں ، فضل ثانیپاک فوج نے ثابت کر دیا ہے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا) مرکزی جمیعت اہلحدیث کے نائب ناظم ممتاز مائنز اونر میاں فضل حق ثانی نے کہا ہے کہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا جراتمندانہ کردار او لازوال قربانیاں پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہیں، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو زبردست دادِ شجاعت پیش کرتے ہوئے مرکزی جمیعت اہلحدیث کے راہنما کا کہنا تھاکہ سر حد پار سے آنیوالے فتنہ الہند کے خوارج کے ساتھ36گھنٹے کے اعصاب شکن مقابلہ میں 15دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنا کوئی معمولی واقعہ نہیں ، پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا کر ثابت کر دیا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ نپی تلی اور بروقت کارروائیاں امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان میں فتنہ و فساد پھیلانے والوں کا انجام عبرتناک گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ملک کے امن، بقا اور سلامتی کے لیے روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی بہادر افواج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...