ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ،اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 مسمار

 ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ،اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 مسمار

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ،اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 مسمار 11 اسٹون کرشرز بھی سیل ،مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد رانا کی سربراہی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ایک اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 بھٹے مسمار اور 3 مقدمات درج کیے گئے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے 11 اسٹون کرشرز بھی سیل کیے گئے ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,559 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رانا کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے ، ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...