راشن کارڈ بند ہونے پر پی ایم ڈی سی افس کے باہر احتجاج
راشن کارڈ بند ہونے پر پی ایم ڈی سی افس کے باہر احتجاج مریم نواز اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر راشن کارڈ کا بحال کرنے کا مطالبہ
کالاباغ ( نمائندہ دنیا) سالٹ مائنز کالاباغ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج پی ایم ڈی سی کے افسران کے خلاف نعرے بازی کرتے تین ماہ ہو گئے ہیں ہمارے راشن کارڈ بند کر دیئے گئے ہیں۔پندرہ دن سے کام بھی بند کیا ہوا ہے سیفٹی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں کالاباغ نمک کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ راشن کارڈ بند ہونے پر پی ایم ڈی سی افس لاری اڈا کالاباغ کے باہر احتجاج کیا گیا اس موقع پر مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم سارا دن نمک کی کانوں میں سخت مزدوری کرتے ہیں اس کے باوجود ہمارے راشن کارڈ بند کر دیے ہیں ۔مزدوروں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنر میانوالی اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر راشن کارڈ کا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی منیجر سالٹ مائنز کالاباغ حافظ سعید نے بتایا کہ ہم نے 234مزدوروں کی لسٹ لاہور ہیڈ آفس بھیج دی ہے وہاں سے جیسے منظوری آئے گی ان کو کارڈ کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔
s
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments