27فیسکو ٹیم کو مبینہ طور پر مزاحمت، بدتمیزی اور ہاتھا پائی
27فیسکو ٹیم کو مبینہ طور پر مزاحمت، بدتمیزی اور ہاتھا پائی ملزم نے سرکاری گاڑی کے سائیڈ شیشے ، فرنٹ اسکرین اور باڈی کو نقصان پہنچایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 79 شمالی میں نیو کنکشن کی تنصیب کے لیے جانے والی فیسکو ٹیم کو مبینہ طور پر مزاحمت، بدتمیزی اور ہاتھا پائی کا سامنا کرنا پڑا، فیسکو حکام کے مطابق رورل سب ڈویژن سرگودھا کا عملہ مستجاب ممتاز، ایل ایم ون اور عدیل بابر، اے ایل ایم نیو کنکشن لگانے موقع پر پہنچا تو زبیر عرف سبحان نے مبینہ طور پر عملے سے بدتمیزی اور نازیبا حرکات کرتے ہوئے ہاتھا پائی شروع کردی، صورتحال پر فیسکو عملے نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزم مبینہ طور پر فرار ہوگیا، فیسکو حکام نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے سرکاری گاڑی کے سائیڈ شیشے ، فرنٹ اسکرین اور باڈی کو نقصان پہنچایا جس سے تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک موبائل فون بھی چھین کر توڑ دیا گیا جس کی مالیت 38 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ فیسکو حکام کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کی گئی، پولیس نے فیسکو حکام کی درخواست پر زبیر عرف سبحان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اور مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments