فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب
فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب صدر سکندر علی، سینئر نائب صدر رضوان فریال اور نائب صدر شیخ وسیم کی نامزدگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 میں فاؤنڈر گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے تمام 12 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ سرگودھا سمال چیمبر کے 16 امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے زیر اہتمام عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر عطاء باجوہ، میاں طارق یعقوب، خواجہ یاسر قیوم، محمد حسن یوسف اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کامیابی تاجر برادری کے اعتماد اور گروپ کی 22 سالہ خدمات کا ثمر ہے ، مقررین نے چیمبر کی اپنی عمارت کے حصول کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی تاجروں کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، عشائیے کے دوران چوہدری عامر عطاء باجوہ نے 2026-28 کیلئے سمال چیمبر کے صدر کے طور پر چوہدری سکندر علی، سینئر نائب صدر رضوان فریال اور نائب صدر شیخ محمد وسیم کی نامزدگی کا اعلان بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments