گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب
گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب تقریب کا اختتام دعا پر ہوا،منتظمین کی جانب سے ظہرانہ کا پر تکلف انتظام بھی کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب لاہور کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں تھرڈ اے ڈی ایس / بی ایس کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک نعت اور قومی ترانے سے ہوا اور مختلف ڈویڑنز کی ٹیموں کا تعارف پیش کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز ڈویڑن پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ضیاالاحسن اور پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج پروفیسر ڈاکٹر اظہر راجہ تھے ۔ مہمانانِ گرامی نے کھلاڑیوں سے تعارف اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ناہید ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومتِ پنجاب نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، آخر میں تقریب کا اختتام دعا پر ہوا۔ اور منتظمین کی جانب سے ظہرانہ کا پر تکلف انتظام کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments