ججز اکے نام لاکھوں روپے بٹورنے والے مبینہ ٹاوٹ گرفتار
ججز اکے نام لاکھوں روپے بٹورنے والے مبینہ ٹاوٹ گرفتار معاملے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرگودھانے ججز اور پولیس افسران کے نام استعمال کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے مبینہ ٹاوٹ کو گرفتار کرلیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو بے گناہ کروانے کا جھانسہ دے کر ججز اور پولیس افسران کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم رفیع اﷲ خان سکنہ روکھڑی نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر 302 کے مقدمہ میں ملزم کو بے گناہ کروانے کے نام پر رقم وصول کی، اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ معاملے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ، ملزم رفیع اﷲ خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments