اشتہاری مجرم کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پولیس خدمت مرکز جوہر آباد میں اشتہاری مجرم کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری ۔
موضع ڈرہا ل داخلی وسطی شیر والی کا رہائشی عامر شہزاد ولد محمد رمضان پولیس ویری فیکیشن کیلئے خدمت مرکز جوہرآباد آیا جہاں ریکارڈ جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ اشتہاری مجرم ہے اور پولیس کو سنگین مقدمہ میں مطلوب ہے ، خدمت مرکز کے سٹاف نے اسے حراست میں لے کر صدر پولیس جوھر آباد کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments