نشے کے عادی شخص کا والدہ اور بیوی پر تشدد ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے حاجی کالونی میں نشے کے عادی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی والدہ اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے متاثرہ زرینہ بی بی کے مطابق اس کا بیٹا محمد ارشد سلیم اکثر نشے کے لیے رقم کا تقاضا کرتا اور رقم نہ ملنے پر مبینہ تشدد کرتا ہے ۔
25 اگست کی رات ملزم مبینہ طور پر کلہاڑی لے کر گھر داخل ہوا اور والدہ و بیوی پر تشدد شروع کردیا جبکہ بیوی نسیم بی بی کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ، شور سن کر خاتون کا شوہر موقع پر پہنچا تو ملزم مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments