اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
میانوالی ، واں بھچراں( نامہ نگار، نمائندہ دنیا) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب سرگودھا نے میانوالی میں اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
حکومت پنجاب کی کرپشن کیخلاف زیرہ ٹالرینس پالیسی کے ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا جا رہا ہے ۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ صدر کے اے ایس ائی دوست محمد کو مقدمہ کی تفتیش حق میں کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments